
چلتی آرٹی سی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑاتاہم ڈرائیورنے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔ بس مسافرین کی جان بچ گئی تاہم ڈرائیور کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی سے مسافرین کے ساتھ یہ بس جارہی تھی کہ اس سرینواس راو نامی ڈرائیور کو دل میں درد محسوس ہوا اور چند لمحات ہی میں اس کو دل کا دورہ پڑا۔ تاہم اس نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔
اس کو مسافرین نے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاتاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔سرینواس کی اس چوکسی کے نتیجہ میں کئی مسافرین کی جان بچ گئی۔آرٹی سی کے عہدیداروں نے اس کی موت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔اور ساتھ ہی ڈرئیور کی چوکسی کی بھی ستائش کی۔اور مرحوم سرینواس کے غمزدہ ارکان خاندان سے گہری تعزیت کا بھی اظہار کیا۔