دو مہینے بعد تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کا تقرر

بی جے پی ہائی کمان نے الیٹی مہیشور ریڈی کو تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کے طور پر تقرر کرنے کا اعلان کیا۔ بی جے پی ہائی کمان نے پائل شنکر کو ڈپٹی فلور لیڈر، پلوائی ہریش بابو کو چیف وہپ، دھن پال سوریہ نارائنا کو وہپ، راکیش ریڈی کو خازن اور راما راؤ پاٹل کو آفس سکریٹری مقرر کیا ہے۔ جبکہ گوشہ محل کی نمائندگی کرنے والے کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا ہے۔

اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے تقریباً2ماہ بعد صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کو حلقہ اسمبلی نرمل کی نمائندگی کرنے والے اے مہیشور ریڈی کو اسمبلی میں زعفرانی پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ زعفرانی جماعت نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اسپیکر کے نام موسوم اپنے مکتوب میں کشن ریڈی نے انہیں بتایا کہ اے مہیشور ریڈی کو اسمبلی میں بی جے پی کا فلور لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں مہیشو رریڈی نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ میں ہندوستانی نژاد ایک خاندان کے 4 افراد کی مشتبہ موت

Read Next

اسمبلی میں کے سی آر پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ریمارکس۔ میڈیا پوائنٹ کے قریب بی آر ایس ارکان کا دھرنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular