تلنگانہ اسمبلی بجٹ اجلاس، حکمراں اور اپوزیشن ارکان کے درمیان لفظی جھڑپ

تلنگانہ اسمبلی میں جمعہ کو حکمراں جماعت کانگریس اور اپوزیشن بی آرایس کے ارکان کے درمیان لفظی جھڑپ اور ایک دوسرے پر الزامات وجوابی الزامات کے مناظردیکھنے میں آئے۔

کانگریس ارکان نے گورنر کے خطبہ پرتحریک تشکر پیش کیا اور بحث کا آغازکیا۔ کانگریس کے ایم ایل اے ویریشم نے گورنر کے خطبہ کو موافق حکمراں پرجاپالانا، عوامی بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے حکومت کی عکاسی قراردیا۔

اے ویریشم نے بی آرایس حکومت کی ناکامیوں،بدعنوانیوں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو نظرانداز کرنے، گروپس امتحانات کے پرچوں کے افشاء، بے روزگارنوجوانوں کی خودکشی، مخلوعہ جائیدادوں پرعدم تقررات، آبپاشی پراجکٹس میں کرپشن دھرانی پورٹل میں بدعنوانیوں، آمرانہ طرزحکمرانی، پرگتی بھون سے عوام کی عدم رسائی،بی آرایس کے انتخابی منشور کو نظراندازکرنا سکریٹریٹ کے بجائے پرگتی بھون اور فارم ہاؤز سے حکمرانی کرنے، صنعتوں کو بند کردینے،ریاست کو 7لاکھ کروڑ کے قرض میں مبتلا کردینے ودیگرنامیوں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

گورنر کوٹہ کے نامزد ایم ایل سیز کی حلف برداری پر ہائی کورٹ کا حکم التوا پیر تک برقرار

Read Next

میرچوک پولیس نے چور کو کیا گرفتار14لاکھ 50ہزار روپئے برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular