
حیدرآباد ۔ تلنگانہ راجیو سوا گروہا کارپوریشن کے ایک عہدیدار کو رشوت قبول کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے گرفتار کرلیا۔ حمایت نگر میں واقع تلنگانہ راجیو گروہا کارپوریشن کے دفتر میں مسعود علی نامی شخص اسسٹنٹ جنرل مینیجر کے طور پر خدمات انجام دیا کرتا تھا۔
بابو راو نامی کنٹراکٹر نے سیکوریٹی ڈپازٹ کے ساتھ ساتھ کاموں 16لاکھ روپے سے متعلق بلز منظور کرنے کی مسعود علی سے خواہش کی تھی۔ مسعود علی نے 13ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر بابو راو اے سی بی حکام سے رجوع ہوا اور جمعہ کو محکمہ انسداد رشوت ستانے کے حکام نے عہدیدار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔