مہاراشٹرا ناندیڑ ،کار ندی میں گرپڑی‘ تلنگانہ کے 6 ہلاک

جمعہ کی اولین ساعتوں میں  مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ میں موگھالی کے قریب ایک ندی میں کار گرپڑی۔ یہ حادثہ جمعرات‘ جمعہ کی درمیانی شب کے قریب ہائی وے پرپیش آیا۔ حادثہ میں تلنگانہ کے کم سے کم 6افراد ہلاک اور دیگر5 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔ تمام افراد بھوکر کے موضع ریناپورکے متوطن بتائے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایاکہ بھوکر کا ایک خاندان‘ اپنے رشتہ دار سنتوش بھالے راؤ کی دختر کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد ونل نظام آباد واپس ہورہا تھا۔
۔ مہلوکین کی شناخت 25 سالہ سویتاشیام بھالے راؤ‘ 30 سالہ ریکھاپرمیشوربھالے راؤ‘ 31 سالہ انجنا دیننشوربھالے راؤ‘ دوکمسن بچے 8 سالہ پریتی پرمیشوربھالے راؤ‘ اور7 سالہ سنیل ماروتی گائیکواڈ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیزرفتار اسکارپیو‘ایک گڑھے میں اترپڑی اور پھر اس کا ایک ٹائرپھٹ پڑا جس کے بعد کار بے قابو ہوکر ، برج سے ندی میں گرپڑی۔ بچاؤ کے لئے مقامی افراد کے پہنچنے سے قبل 3کے منجملہ 2 خواتین پانی میں غرق ہوگئے۔ مقامی انسپکٹربھوکرسبھاش چندرمارکہ نے زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔a

Vinkmag ad

Read Previous

نرمل کے گروکل ہاسٹل میں دو لڑکوں کی لڑائی میں ایک کی موت

Read Next

لینڈ فار جاب کیس، رابڑی دیوی اور دو بیٹیوں کو عدالت سے ملی راحت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular