جمعرات سے تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز، 10 فروری کو پیش کیا جائے گا بجٹ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا کل سے آغاز ہوگا۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوگی۔ اس سلسلہ میں ریاستی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں سے گورنر کا خطاب ہوگا۔ اجلاس کی کارروائی کتنے دنوں تک جاری رہے گی اس کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 10 فروری کو ریاستی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس کےد وران کانگریس حکومت اپنی دو گیارنٹی پر عمل کرنے کا اعلان کرے گی۔ جس میں 500 روپئے میں پکوان گیس سلینڈر، اور200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی شامل ہے۔ کانگریس حکومت نے 6 گیارنٹی کا اعلان کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

19 ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

Read Next

آندھراپردیش اسمبلی سے تلگودیشم کے ارکان معطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular