حیدرآباد میں گانجہ کے چاکلیٹس کی فروخت کا پردہ فاش

حیدرآباد ۔ محکمہ آبکاری کے حکام نے کرانہ دکان میں گانجہ کے چاکلیٹس کی فروخت کا پردہ فاش کیا ہے۔ محکمہ آبکاری کے عملہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ رامنتاپور گاندھی نگر میں واقع ایک کرانہ دکان میں گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے فیروز نامی شخص کو حراست میں لے لیا اور اس کے پاس سے 34 کلو گانجہ کے چاکلیٹس ضبط کر لیے گئے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم اوپل انڈسٹریل ایریا ایریا میں یہ گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کر رہا تھا۔

حالیہ دنوں میں شہر کے بعض مقامات پر گانجہ کے ساتھ ساتھ گانجہ کے چاکلیٹس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی کی جا چکی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد‌ میں نوجوان کے ہاتھوں باپ اور رشتہ دار کا قتل

Read Next

نویں بار بہار میں نتیش کمار کی سرکار،سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نائب وزیراعلیٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular