کے سی آر بہت جلد عوام کے درمیان آئیں گے

بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان آئیں گے۔ جمعہ کو ایراولی میں بی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ یکم فروری کو مرکز کی جانب سے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جانے والا ہے اسی کے پیش نظر کے سی آر نے بی آر ایس پارٹی کا پارلیمنٹری اجلاس طلب کیا تھا۔

اجلاس میں ارکان راجیہ سبھا ارکان لوک سبھا کے علاوہ بی آر ایس کے کارگزا صدر تارک راما راؤ اور سابق وزیر ہریش راؤ شریک تھے۔ کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کی امیدیں بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ سے وابستہ ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اقتدار ہو یا نہ ہو بی آر ایس عوام کے لیے کام کرے گی۔ پارٹی صدر نے ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں مضبوطی کے ساتھ اپنی آواز اٹھانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ریاست کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے، ساتھ ہی کے سی آر نے یہ بھی کہا کہ اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ سے متعلق قانون میں شامل ریاست کو آنے والے حصے کے تعلق سے بھی پوچھا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چندر شیکھر راؤ نے ،بی آر ایس پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی ۔پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال

Read Next

حیدرآباد میں سڑک پر شرابی کا ہنگامہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular