
تلنگانہ حکومت نے روز نامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈارام اور کو قانون ساز کونسل کے لئے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی بنایا ہے۔ گورنر تملی سائی ساوندرا راجن نے ریاستی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی تجاویز کو منظوری دی ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کو گورنر سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے فوراً بعد راج بھون سے یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے بانی صدر و ماہرین تعلیم پروفیسر کودنڈارام اور نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست عامرعلی خان کے نام گورنر کے نامزد کردہ کوٹہ میں حکومت کی منظوری کے بعد راج بھون بھیجے گئے۔ گورنر کی جانب سے ان کے ناموں کو منظوری دی گئی۔
تلنگانہ قانون ساز کونسل کی دو مخلوعہ سیٹوں پر 29 جنوری کو الیکشن ہوگا۔ خالی دو سیٹوں کےلئے کانگریس نے مہیش گوڑ اور بی وینکٹ کو امیدوار بنایا ہے۔ دونوں کی کامیابی یقینی ہے۔ کسی دوسری پارٹی نے اپنے امیدواروں کو نہیں اتارا ہے۔