26جنوری کو، چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں بی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس

حیدرآباد ۔ بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں بی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس 26 جنوری بروز جمعہ ، دوپہر ساڑھے 12 بجے ایرا ولی میں واقع کےسی آر، کے فارم ہاؤس میں ہوگا۔

اس اجلاس میں پارلیمنٹ سیسن میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارلیمنٹری پارٹی کے اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان کے علاوہ پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ اور سابق وزیر ہریش راؤ شریک ہوں گے۔

کےسی آر خرابی صحت کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد یہ کے سی آر کی پارٹی لیڈروں سے پہلی اہم میٹںگ ہوگی۔ سابق وزیراعلیٰ، کی کولہے کاآپریشن ہوا ہے۔ اور وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کر رہےہیں۔ اسٹینڈ کی مدد سے چہل قدمی کر رہےہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی، تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کےنئے چیئرمین۔ عامراللہ خان رکن نامزد

Read Next

پروفیسر کودنڈارام اور عامر علی خان گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی نامزد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular