
تلنگانہ میں بہت جلد نیوی راڈر اسٹیشن قائم ہوگا۔ بحریہ کی جانب سے ملک میں دوسرا انتہائی کم فریکونسی وی ایل ایف کمیونی کیشن ٹرانسمیشن ضلع وقارآباد مین قائم کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے راڈر اسٹیشن کے قیام کے لئے ضلع وقارآباد ریزرو فاریسٹ کے تحت 1174 ہیکڑ جنگلاتی اراضی بحریہ کے حوالہ کی جائے گی۔
یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا نیوی راڈر اسٹیشن ہوگامشرقی بحریہ نے پہلے ہی تلنگانہ کے دوسرے راڈر اسٹیشن کے قیام کے لئے موذوں علاقہ کے طور پر نشاندہی کی تھی۔ چیف منسٹر آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2010 سے راڈر اسٹیشن کے قیام کے لئے ریاستی حکومت سے بات چیت جاری تھی۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی دلچسپی کے نتیجہ میں اس پراجکٹ کے قیام کے لئے حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔