
ضلع اننت پور کے ارواکونڈا میں تلگودیشم پارٹی کے بانی و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔ بی جے پی کی ریاستی صدر پورندیشوری اور بی جے پی کے لیڈران ریلی کی شکل این ٹی آر کے مجسمے تک پہنچے۔
سابق مرکزی وزیر پورندیشوری نے این ٹی راما راو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر جئے این ٹی آر کے نعرے لگائے گئے۔پورندیشوری نے تلگوعوام کے لئے این ٹی راما راو کی خدمات کویاد کیا۔ پورندیشوری آنجہانی این ٹی راما راؤ کی دختر اور صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کی سالی ہیں۔