
ضلع اننت پورمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق این ٹی آرمارگ روڈ پرواقع ٹائروں کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ دکان میں بڑے پیمانہ پر ٹائروں کی موجودگی کے سبب آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی رہی۔
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہاتھا جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔ جنہوں نے فائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھرکسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔