
شوہر اور بیوی میں 500روپئے کے لئے ہوئے جھگڑے کے بعد دونوں نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے این ٹی آر ضلع کے گڈی واڑہ میں پیش آیا۔ رام بابو اور کنکادُرگا نامی شوہر اور بیوی میں اکثرجھگڑے ہواکرتے تھے کیونکہ رام بابو شراب کا عادی تھا جس کے نتیجہ میں اس جوڑے کو کافی نقصان اٹھاناپڑاتھا۔
رام بابو پرائیویٹ بس ڈرائیور کے طور پر کام کر رہاتھا۔اس جوڑے میں 500روپئے کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد رام بابو نے پھانسی لے لی۔ کیونکہ اس کی بیوی نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔ شوہر کی موت کی اطلاع پر بیوی کنکادُرگا نے بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔