تلنگانہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے دریائے گوداوری کے پانی کو رنگا نائیک ساگر میں چھوڑا

تلنگانہ کے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے اننت ساگرریزروائر سے دریائے گوداوری کے پانی کولفٹ کرتے ہوئے رنگانائک ساگر میں چھوڑنے کے کام کا آغاز کیا۔ تین پمپس کو چلاتے ہوئے جمعرات کی صبح 8.30بجے یہ پانی لفٹ کیاگیا۔عہددار، رنگانائک ساگر کو ایک ٹی ایم سی فیٹ پانی آئندہ تین دنوں تک لفٹ کروانے کا کام کریں گے۔

اس پراجکٹ کی مکمل گنجائش 3ٹی ایم سی فیٹ کے برخلاف 1.5ٹی ایم سی پانی ہے۔چونکہ سدی پیٹ میں ربیع کے موسم میں دھان کی پیداوار کاکام ہورہا ہے اسی کے پیش نظر سابق وزیرہریش راو نے ریاستی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ اننت ساگراورمڈمانیر سے 1.5ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کروائے تاکہ کسانوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:لیاپ ٹاپ واپس کرنے 30ہزارروپئےکی طلبی پر،رییڈو والا گرفتار

Read Next

حیدرآباد کے بھرت نگر فلائی اوور برج پر حادثہ لڑکی ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular