
حیدرآباد : بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹس کو ہیک کیا گیا۔ منگل کی رات 10 بجے سے چہارشنبہ کی صبح 11 بجے تک لگاتار کئی مرتبہ ہیکنگ کی کوشش کی گئی۔مشکوک طور پر لاگ ان کرتے ہوئے سائبر دھوکہ بازوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک غیر متعلقہ ویڈیو پوسٹ کیا۔
کویتا نے فوری طور پر اسکی نشاندہی کی اور ٹویٹر کے ذریعہ انکشاف کیا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے تھے۔ کویتا نے ڈی جی پی، سائبر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کی شکایت کی۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔