
جنگلی کتوں کے حملہ سے ایک ہرن کو مقامی افراد نے بچایا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے ناگاپورگاوں میں پیش آیا۔اس زخمی ہرن کو مقامی افرادنے پکڑکر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیا۔
جس کے ساتھ ہی خانہ پوررینج آفیسرونائک نے اس ہرن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔فاریسٹ بیٹ آفیسر سری لتا نے کہا کہ اس ہرن کے علاج کے بعد اس کو ڈیرپارک میں چھوڑدیاجائے گا۔