روڈی شیٹر کا قتل۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے علاقہ بالاپور میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات کل رات دیر گئے پیش آئی۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ مبارک سیکر نامی روڈی شیٹر کا بالاپور وادی مصطفی میں مہلک ہتھیاروں سے اور پتھروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیدار مقام واقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے بموجب مقتول کئی مقدمات میں ملوث ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ آپسی دشمنی کے نتیجہ میں روڈی شیٹر کا قتل کرنے کا پولیس کو شبہ ہے۔ پولیس نے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرگی میں ہندوستانی بحریہ کا ِ۔لوفریکونسی ریڈار اسٹیشن۔ کے لئے فروری میں کام شروع ہو گا۔

Read Next

بسوں کے ذریعہ اسمگلنگ ۔ حیدرآباد میں 30 کیلو گانجہ ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular