
حیدرآباد ۔ چٹنی کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد بیوی نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آیا۔ 25 سالہ چندنا اور رمنا نامی نوجوان نے دو سال قبل لو میرج کی تھی۔ رمنا تلگو فلمساز بنڈلہ گنیش کے پاس ڈرائیور بتایا گیا ہے جبکہ چندنا ایک جویلری شوروم میں کام کرتی تھی۔ یہ جوڑا بنجارہ ہلز ر ڈ نمبر دو پر واقع اندرا نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم بتایا گیا ہے۔
کل کھانے میں چٹنی زیادہ ڈالنے پر شوہر نے اعتراض کیا اس مسئلہ پر شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، بعد ازاں جیسے ہی شوہر ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوا بیوی نے پھانسی لے لی۔ انتہائی اقدام سے قبل اس نے اپنے شوہر کو ویڈیو کال کیا تاہم شوہر کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ کرنے پر خاتون نے یہ کہتے ہوئے فون رکھ دیا کہ وہ خود کشی کر رہی ہے اور اسکے بعد خاتون نے پھانسیلےلی۔