
ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق شانتی نگر کا رہنے والا ایک شخص پٹرول پمپ کے قریب کارکو یوٹرن کروارہاتھا کہ اسی دوران سنگاریڈی منڈل کے تاڑلے پلی دیہات کا رہنے والا ایک اور شخص چوراہے کے قریب سے گذرنے کے دوران تیزرفتاری کے ساتھ کار کو موڑ رہا تھا کہ دونوں کاروں کا تصادم ہوگیا۔
اس حادثہ میں دونوں کاروں میں سفر کرنے والے افراد زخمی ہوگئے