
نابالغ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے والے ایک 60سالہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے اُپل میں بدھ کی شب اُس وقت پیش آیا تھا جب اُپل بس اسٹاپ کے قریب ٹہری ہوئی اس لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے اس شخص نے اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر سنسان مقام پر لے جاکراس پر جنسی حملہ کیا تھا اور فرارہوگیا تھا۔
لڑکی نے اپنے والدین سے اس بات کی شکایت کی جس کے بعدوہ پولیس سے رجوع ہوئے تھے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس شخص کی شناخت کرتے ہوئے اس کو گرفتار کیااور اس کو ریمانڈ کردیا۔