حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ

حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔‌ریاست تلنگانہ سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون گھریلو جھگڑوں کے بعد کل رات بس کے ذریعہ حیدرآباد پہنچی۔ املی بن بس ڈپو کے پاس وہ سڑک سے گزر رہی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد اس کے پاس پہنچے اور انہوں نے مدد کے بہانے اسے زبردستی موٹرسائیکل پر سوار کر لیا۔

بعد ازاں ملزمین خاتون کو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے گودام میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ ان کے چنگل سے بچ نکلنے کے بعد خاتون نے اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی ایک ماہ کی میعاد پر اطمینان کا اظہار ۔ اتم کمار ریڈی

Read Next

جنس تبدیل کرواکر زنخہ بن جانے والے شوہرکا بیوی نے کروایا قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular