
حیدرآباد ۔ شہر کے رامنتا پورعلاقہ میں ایک ظالم بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوگنماں نامی خاتون اپنے بیٹے انیل اوربہوتروملا کے ساتھ رامنتا پورعلاقہ میں مقیم تھی۔
سوگنماں کے نام پر گھر ہے، بیٹا اوربہو یہ مکان فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ سوگنماں مکان فروخت کرنے کے حق میں نہیں تھی۔ اس مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے، انیل نے اپنی بیوی اوردوست کے ساتھ ملکراپنی ماں کا قتل کردیا۔
بعد ازاں وہ نعش کی آخری رسومات انجام دینے کی کوشش کررہا تھا کہ رشتہ داروں کو شبہ ہوا اورانھوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اوپل پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی اوراس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔