ایران میں دہشت گردانہ حملہ۔ قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب 2دھماکوں میں 100 افراد کی موت، 171 سے زائد زخمی

ایران کے شہر کرمان میں بدھ کے روز ایک کے بعد ایک، دو زوردار دھماکوں میں کم و بیش 188 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دھماکے ایرانی ریولیوشنری گارڈس جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے جس میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے

ایرانی میڈیا کے مطابق الزماں مسجد کے قریب ہوئے ان دھماکوں میں 171 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اردو نیوز پورٹل جیو نیوز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے 188 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، حالانکہ کئی رپورٹس میں فی الحال 103 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

کرمان کے ڈپٹی گورنر نے جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھماکوں کے بعد کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں سڑک پر کئی لاشیں پڑی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایران میں جمعرات کو ’یوم سوگ‘ منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی 3 جنوری کو چوتھی برسی تھی۔ ایسے میں ان کی یاد میں ایک تقریب کے طور پر سینکڑوں لوگ ان کی قبر پر جمع ہو رہے تھے۔ اس بھیڑ بھاڑ والے ماحول میں یہ دھماکے ہوئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

لفٹ کے بہانے لوگوں کو بلیک میل کر کے لوٹ لینے والی خاتون گرفتار

Read Next

2024 الیکشن سے پہلے شرمیلا کانگریس میں شامل، وائی ایس آرٹی پی کانگریس میں ضم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular