
کانگریس کی رکن اسمبلی میگھاریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اندرون 100دن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔ میگھاریڈی جو اسمبلی میں حلقہ ونپرتی کی نمائندگی کرتی ہیں نے اپنے حلقہ کے پولیک پاڈو گاؤں میں منعقدہ عوامی حکمرانی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانگریس ایم ایل اے، نے کہا کہ ہر اہل فرد کو ترجیحی بنیادوں پر 6 ضمانتیں فراہم کی جائیں گی، وعدے کے مطابق بے گھر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم اسکیم شروع کی جائے گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور انہیں آن لائن کرنے کے بعد چھ ضمانتوں کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حکمرانی کے پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔