پینڈنگ چالانات ادا کرنے والے ہوشیار، ورنہ ہوگی پریشانی

حیدرآباد ۔ ہر قدم پر نت نئے طریقوں سے لوگوں کو لوٹنے والے سائبر دھوکہ بازوں نے اب پینڈنگ ٹریفک چالانات ادا‌ کرنے والوں کو بھی ٹھگنا‌شروع کردیا ہے۔ تلنگانہ میں پینڈنگ چالانات کلیٔر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ڈسکاؤنٹ آفر کے اعلان کے بعد سائبر مجرم نقلی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹھگ رہے ہیں۔حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سائبردھوکہ بازوں سے چوکس رہیں جو زیرالتوا ٹریفک چالانات پر حکومت کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ڈسکاونٹ کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ دھوکہ باز، فرضی ویب سائٹس بناتے ہوئے آن لائن چالانات کو قبول کررہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے‌چالانات کی ادائیگی کی ویب سائیٹ کی طرح کی ایک نقلی ویب سائٹ بنائی گئی ہے اور یہ لنک وائرل کیا جارہا ہے۔ پولیس نے اس نقلی ویب سائٹ کا پتہ چلاتے ہوئے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر رقم ادا کرنے سے ٹریفک چالان ادا نہیں ہوگا بلکہ یہ رقم دھوکہ بازوں کے کھاتہ میں چلی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری اس ویب سائٹ کے ذریعہ رقم ادا نہ کریں بلکہ حقیقی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ کے ذریعہ رقم ادا کریں۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس پلیٹ فارم کے پوسٹ میں کہاکہ دھوکہ بازوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس نے کہاکہ اگرشہریوں کو فرضی ویب سائٹس کے بارے میں اطلاع ملے تو وہ فون نمبر1930کوڈائل کریں۔

۔

Vinkmag ad

Read Previous

طیارہ میں تکنیکی خرابی۔شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کا احتجاج

Read Next

تلنگانہ کے اضلاع میں کہرے کا امکان, محکمہ موسمیات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular