
حیدرآباد ۔ نئے سال کے پیش نظر 31 دسمبر کی رات حیدرآباد میں میٹرو سرویس کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹرو کے ایم ڈی کے مطابق اتوار کی رات 12 بج کر 15 منٹ تک میٹرو ٹرین کی خدمات دستیاب رہیں گی۔ آخری میٹرو ٹرین 12 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی اور ایک بجے منزل پر پہنچے گی۔
میٹرو ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کی جانب سے نظر رکھی جائے گی۔ ان اسٹیشنوں میں شراب پی کر آنے والے اور غلط برتاؤ اختیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مسافرین سے سہولت سے استفادہ کی خواہش کی ہے