
حیدرآباد ۔ آن لائن گیمس کھیلتے ہوئے مفروض ہو جانے والے نوجوان نے مکانات میں چوری کی وارداتیں انجام دی تھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔
اے سی پی وینکٹیشور راو نے بتایا کہ بورہ بنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں حال ہی میں سرقہ کی چار وارداتیں رونما ہوئیں۔ سی سی ایس اور بورا بنڈہ کرائم ٹیم نے تحقیقات کا آغاز اغاز کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 21 سالہ منی کنٹھا کے طور پر کی گئی ہے اور وہ آندھرا پردیش کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ ملزم اس وقت بی ایس مقطعہ میں رہتے ہوئے پنجہ گٹہ کے ایک مال میں کام کر رہا تھا۔
آن لائن بیٹنگ گیمس مسلسل کھیلتے ہوئے وہ مقروض ہو گیا تھا اور اس نے قرض کی رقم ادا کرنے کے لیے چوری کی وارداتیں انجام دی تھی۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے 54 گرام سونا برآمد کر لیا۔