حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے کئی افراد پر حیدرآباد پولیس کی کاروائی

نئے سال کی آمد کے پیش نظرشہرحیدرآبادمیں پولیس سرگرم ہوگئی ہے جس نے شہر کے کئی مقامات پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران کئی افراد کو پکڑا۔ٹریفک پولیس اور لااینڈآرڈرپولیس نے مشترکہ طورپر یہ مہم چلائی۔ شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، فلم نگر، مدھورا نگر، پنجہ گٹہ، بورابنڈہ، ایس آر نگر اوردیگر علاقوں میں پولیس کی مہم جا رہی ہے۔

جوبلی ہلز ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈائمنڈ ہاؤس، فلم نگر علاقہ میں چلائی گئی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے الزام میں 24 افراد کو پکڑاگیا۔ ایس آر نگر اور جوبلی ہلز میں ٹریفک پولیس نے 26 افراد کو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا۔ بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس نے اسٹڈی سرکل، گرین باورچی اور دیگر علاقوں میں چلائی گئی مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے 13 افراد کوپکڑا۔ پنجہ گٹہ ٹریفک پولیس نے رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک گرین لینڈ اور بنجارہ ہلز پارک حیات علاقہ میں چلائی گئی مہم کے دوران 19 افراد کو پکڑا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کے مشہور نیلوفراسپتال میں نوزائیدہ کورونا سے متاثر

Read Next

تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کا آغاز۔ مختلف اسکیمات کیلئے عوام سے درخواستوں کی وصولی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular