خواتین کو مفت سفر کی سہولت، بس ڈرائیور پر آٹو ڈرائیورس کا حملہ

آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے بعد آٹو ڈرائیورس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں برہم آٹو ڈرائیورس نے ایک آر ٹی سی بس ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں پیش آیا۔

کتہ گوڑم ڈپو کی آرٹی سی بس کل دوپہر کھمم کے لیے روانہ ہوئی، بس جیسے ہی پوسٹ آفس برج کے قریب پہنچی، وہاں بعض خواتین سفر کے لیے آٹو میں سوار تھیں، بس آتے ہی وہ آٹو سے اتر گئیں جس پر آٹو ڈرائیورس برہم ہو گئے اور انہوں نے بس ڈرائیور ناگا راجو پر حملہ کر دیا۔ اس کے ساتھ گالی گلوج بھی کی گئی، بس کنڈکٹر سرسوتی اور دیگر مسافرین نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن آٹو ڈرائیورس نہیں رکے۔

کتہ گوڑم ڈپو مینجر بی وینکٹیشور راؤ نے اس سلسلے میں کتہ گوڑم ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں یہ ذکر بےجا نہ ہوگا کہ مہا لکشمی اسکیم کے تحت تلنگانہ میں آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے بعد آٹو ڈرائیورس کافی پریشان ہیں اور وہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نامور اداکار اور بانی ڈی ایم ڈی کے وجئے کانت چل بسے

Read Next

بنگالورو میں غیر کنڑ زبان کے سائن بورڈز کی توڑ پھوڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular