تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر اے پی میں ہوگا:پلم راجو

سابق مرکزی وزیر ایم ایم پلم راجو نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں بھی ہوگا۔ انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس اعلی کمان کے ساتھ اے پی کے کانگریس لیڈروں کی ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کا اثر تلنگانہ میں ہوا ہے، اسی طرح تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر آندھراپردیش میں ہوگا۔

۔آندھراپردیش کی سیاست پر دو تا تین علاقائی جماعتوں کا تسلط ہے۔ انہوں نے پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی کی یاترا کے دوسرے مرحلہ پر کہا کہ پارٹی کا کیڈرراہل گاندھی کی یاترا پر کافی پُرجوش ہے کیونکہ راہل گاندھی کے عوام سے رابطہ مسلمہ ہوگیا ہے۔اس یاترا کے پہلے مرحلہ کے بعد پارٹی کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

پلم راجو نے کہاکہ اے پی کے کانگریس لیڈروں کو پارٹی کے صدرکھرگے،سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال نے دہلی طلب کیاہے۔ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے بعد اے پی کانگریس کے کیڈر اورلیڈروں میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کہر۔ پٹن چیرو میں درجہ حرارت11.4ڈگری درج

Read Next

حیدرآباد ۔ منٹ کمپاونڈ کے پاس کارمیں لگی اچانک آگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular