
منگل کو مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں 2715 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پرجا بھون کے عہدیداروں نے بتایا کہ آج پرجاوانی میں سب سے زیادہ درخواستیں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی ملازمتوں اور پنشن اور ڈبل بیڈ روم سے متعلق تھیں۔ جب کہ باقی درخواستیں دیگر مسائل کے حل کے لیے تھیں۔
واضح رہےکہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے ہفتہ میں دو ، دن منگل اور جمعہ کو پرجا بھون میں پرجا وانی پروگرام منعقد کرتی ہے تاکہ عوام راست طور پر اپنی شکایتں، اور عرضیاں حکومت کو پیش کر سکیں۔