سنگارینی کالریز کمپنی کی مسلمہ یونین کے انتخابات کی تیاریاں

ملک کی کوئلہ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک سنگارینی کالریز کمپنی کی مسلمہ ٹریڈ یونین کے اس ماہ کے 27تاریخ کو ہونے والے انتخابات کیلئے عہدیداروں کی جانب سے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی سنگارینی کالریز کے سنگارینی علاقہ میں جملہ 11ڈیویثرنس ہیں۔زائد از84پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں جبکہ 700عہدیداروں کو متعین کیاجائے گا۔

عہدیداروں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے مرکزی وزارت لیبرکی جانب سے زائد از13عہدیداروں کو تعینات کیاجائے گا۔تقریبا39,749ورکرس حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔رائے دہی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:کتے کے حملہ میں 5ماہ کے نوزائیدہ کی موت

Read Next

تلنگانہ:مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ 35تولے کے طلائی زیور اور دو لاکھ روپئے کی چوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular