گائے چوری کرنے کا شبہ۔ ہجوم نے 2 افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

گائے چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کا ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے وردھامان ضلع کے جمال پور میں پیش آیا۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے گاؤں میں مویشیوں کی چوری کے واقعات پیش آرہے تھے۔ گاؤشالہ سے گایوں کی چوری کی جارہی تھی اس سلسلے میں پولیس میں شکایت کی گئی۔

اس دوران جمعہ کی رات مقامی افراد نے دو لوگوں کو پکڑ کر ان پر گائے چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بری طرح سے پیٹ دیا۔جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق کل رات تقریبا ڈیڑھ بجے پانچ افراد گاؤں پہنچے اور وہ مبینہ طور پر ایک شخص کے مویشیوں کو باندھنے کے مقام کا دروازے کا تالا توڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقامی افراد نے ان کا پیچھا کیا، تین افراد فرار ہو گئے جبکہ دو تالاب میں کود گئے تھے۔ انہیں تالاب سے نکال کر گائے چوری کرنے کے شبہ میں شدید زدوکوب کو کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں کار حادثہ، ایک نوجوان ہلاک چار دیگر زخمی

Read Next

تلنگانہ کانگریس امور کی نئی انچارج، دیپا داس منشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular