بی آر ایس کارکن لوک سبھا انتخابات کیلئے تیار ہوجائیں۔کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے پارٹی کارکنوں سے متحدہ طور پر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ لوک سبھا انتخابات میں گلابی پرچم لہرایا جا سکے۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں جی ایچ ایم سی، بی آر ایس کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
تارک راما راؤ نے بی آر ایس کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حیدرآباد میں بی آر ایس کی کامیابی کے لیے کام کیا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر میں بی آر ایس پارٹی مضبوط ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ انتخابی نتائج سے مایوس نہ ہوں اور پارٹی ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

کے ٹی آر نے مزید کہا کہ کانگریس نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا ہے اور ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈالا‌جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کے علاقہ کاٹے دھن میں آتشزدگی

Read Next

کھودا پہاڑ، چوہا بھی نہیں پکڑا، حکومت کے وائیٹ پیپر جاری کرنے پر جگدیشور ریڈی کا بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular