
آئی پی ایل نیلامی میں تلنگانہ کے ضلع سرسلہ ، پوتھگل گاوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر اراویلی اوینیش راؤ کو چنئی سپر کنگز نے 20 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے ۔ اونیش راو حال ہی میں حیدرآباد ٹیم کے لیے اپنے کھیل سے متاثر کیا تھا ۔ انہوں نے وینو مانکڈ ٹرافی میں چھ اننگز میں 148.10 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 274 رنز بنائے۔
اونیش اس سال نومبر میں منعقدہ چار ٹیموں کی انڈر 19 سیریز میں بھی بہترین مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے انڈیا بی ٹیم کے خلاف میچ میں 93 گیندوں میں 163 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے