این آئی اے کے 4 ریاستوں میں، 19 مقامات پر دھاوے

حیدرآباد۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے آج چار ریاستوں میں 19 مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے ممنوعہ تنظیم داعش سے تعلقات کے الزام میں 8 افراد گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نی کرناٹک میں بلّاری اور بینگلورو، مہاراشٹر میں امراوتی، ممبئی اور پُونے، جھارکھنڈ میں بکارو اور جمشید پور اور دہلی میں دھاوے کئے ہیں۔ کارروائی کے دوران داعش کے 8 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دینے، دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ دھاووں کے دوران اسمارٹ فون اور دوسرے ڈیجیٹل آلات سمیت دھماکہ خیز اشیاء، ہتھیار، رقم اور قابل اعتراض دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزمین دہشت گردانہ کاروائی انجام دینے کے منصوبہ میں تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اپوزیشن کے90اراکین، پارلیمنٹ سے معطل

Read Next

شہر کے کئی علاقوں میں پبس پر دھاوے،90 دنوں میں حیدرآباد کو ڈرگس سے پاک کرنے پولیس کمشنر کا عہد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular