
وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی صدرات میں 21 ڈسمر کو کلکٹر کانفرنس منعقد ہوگی۔ ضلع کے تمام کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاست کے اراضی مسائل اور تنازعات سے متعلق تمام تفصیلات کے ساتھ تیار رہیں۔ کلکٹر کے ساتھ وزیر اعلی کی پہلی کانفرنس ہوگی۔
اس اجلاس میں دھرنی پورٹل سے ہونے والے مسائل اور اراضی تنازعات اور قوعلددار کسانوں کی نشاندھی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاے گا۔ اس علاوہ نیے راشن کارڈ اور مہالکشمی اسکیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاے گا۔