
حیدرآباد : بی آر ایس کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے گورنر کے خطبہ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے آج ایوان اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ گورنر کا خطبہ جھوٹ اور غلطیوں پر مبنی تھا اور بحیثیت رکن وہ اس طرح کا خطبہ سننے پر شرم محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا خطبہ ریاستی قانون اسمبلی کی تاریخ میں اب تک نہیں سنا گیا۔ کے ٹی آر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا خطبہ “نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی” کے مصداق ہے۔