
وزیراعلی ریونت ریڈی کے مداح ایک کنٹریکٹ ڈرائنگ ٹیچرنے چاول کے دانوں سے ان کی تصویر بنائی۔ ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتورتی منڈل کے سوررام گاؤں سے تعلق رکھنے والا راج کمار سرو شکشا ابھیان کے تحت ایلکاتورتی گورنمنٹ ہائی اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر کے طور پرخدمات انجام دے ر ہے ہیں۔ وہ 10 سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
راج کمار نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اس کی ملازمت کو باقاعدہ بنائیں گے۔ راجکمار نے کہا کہ اس نے چاول کے دانوں سے وزیراعلی کی تصویر بنائی۔اس نے دعویٰ کیا کہ
راجکمار کی بنائی گئی تصویر اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے۔وہ ماضی میں بھی اسی طرح کئی معززین اور مشہور شخصیات کے پورٹریٹ بناچکا ہے۔