دہلی شراب پالیسی معاملہ، کیجریوال ای ڈی کی جانچ کیلئے غیرحاضر

دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کی تحقیقات میں غیرحاضر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کی نوٹس غیرقانونی اور خالصتاً سیاسی طور پر محرک ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے حکم پر انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کی گئی ۔ اروند کیجروال نے سمن فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے 30 اکتوبر کو کجریوال کو نوٹس جاری کیا تھا۔ جمعرات کو صبح 11 بجے تحقیقات کے لیے آنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ تحقیقات سے غیرحاضر رہے۔ وہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق مدھیہ پردیش میں انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں ۔ وہ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت سنگھ مان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے سنگرولی روڈ شو میں حصہ لیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دہلی کےباسس اور تلنگانہ عوام کے درمیان مقابلہ : کےٹی آر

Read Next

راہول گاندھی نے میڈی گڈہ بیریج کافضائی دورہ کیا

Most Popular