اسپتال بھی اب کتوں سے محفوظ نہیں، ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں آوارہ کتوں نے نوزائیدہ کو مار ڈالا

ورنگل: ایسا لگتا ہے کہ آوارہ کتوں سے اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ۔ ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں جمعہ کی شام ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ۔ آوارہ کتوں نے اسپتال کے ویرانے حصہ میں ایک نوزائیدہ بچے  کے نچلے حصہ کو کاٹ کھالیا۔ سیکورٹی گارڈز اور دیگر مریضوں کے رشتہ دار کتوں کو بھگانے میں کامیاب ہو گئے۔

لیکن تب تک کہ وہ شیر خوار کے  جسم کا نچلا حصہ کھا چکے تھے۔ کتے نے نوزائیدہ جسم کو بری طرح سے نوچ اور کاٹ ڈالا تھا کہ بچے کی جنس تعین کرنا مشکل ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا ہے

ہسپتال انتظامیہ اور پولیس یہ جاننے کی کوشش میں لگا ہوا ہےکہ بچہ اسپتال میں کہاں سے آیا اور یہ افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آمدنی سے زائد اثاثے معاملے، اے سی بی نے، نظام آباد میونسپل عہدیدار سے 6 کروڑ روپئے ضبط کئے

Vinkmag ad

Read Previous

آمدنی سے زائد اثاثے معاملے، اے سی بی نے، نظام آباد میونسپل عہدیدار سے 6 کروڑ روپئے ضبط کئے

Read Next

اورم ایکویٹی پارٹنرز نے حیدرآباد میں گرین ڈیٹا سینٹر کیلئے 400 ملین ڈالز کی سرمایہ کاری کا اعلان

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular