
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راؤ نے کانگریس اقتدار کے 8 مہینوں کے دوران 50,000 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
کے ٹی راما راو نے سوال کیا کہ وہ کانگریس حکومت،نے ریاست میں جس تبدیلی کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا۔ اور کسی نئے منصوبے کا آغاز کیےبغیر اتنے کم وقت میں 50,000 کروڑ روپے کا قرضہ لے کر ایک ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
کےتارک راما راؤ نے نشاندہی کی کہ 2023 میں ریاست ریونیوسرپلس بجٹ 5,900 کروڑ روپے کاتھا، جو اب صرف 8 ماہ میں 50,000 کروڑ روپے کے قرض میں تبدیل ہو گیا ہے۔انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ بی آر ایس حکومت کے تحت ریاست کی مالی حالت کے بارے میں جھوٹ اور آدھے سچ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
بی آر ایس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بی آر ایس حکومت نے ریاست کی دولت میں اضافہ کرنے کے لیے کام کیا، جبکہ کانگریس اب قرضوں میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، جس سے ریاست قرض کے معاملے میں سرفہرست ہو گئی ہے۔
سابق وزیر نے کانگریس حکومت سے اس مالی صورتحال کی وضاحت کا مطالبہ کیا۔ بی آر ایس لیڈر نے کہا۔”اس حیرت انگیز شرح سے قرض لینے سے، میں دیکھ رہا ہوں کہ اگلے چند سالوں میں قرض کے 4-5 لاکھ کروڑ کا اضافی اضافہ ہو رہا ہے،” انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے بی آر ایس کو بدنام کرنے کی کوششوں کے باوجود، عوام حالات سے باخبر ہیں اور مناسب وقت پر جواب دیں گے۔
The “Change” that Congress is ushering in a ₹5,900 plus Crore Revenue Surplus in 2023 !
They had spread canards & half-truths about BRS Govt driving the state’s debt up & now they are breaking all sort of records
They’ve just crossed the 50,000 Crore debt mark within 8 months… https://t.co/Of2ptFBrKi
— KTR (@KTRBRS) August 14, 2024
Congress govt in Telangana, borrowed Rs 50,000 crore in eight months, KTR
One Comment
[…] […]