آدھار کارڈ نہ دکھانے پر بس کنڈکٹر نے خواتین مسافرین کا ٹکٹ کاٹ دیا

حیدرآباد۔ آرٹی سی بس میں سفر کے دوران آدھار کارڈ نہ بتانے پر خاتون مسافروں کو ٹکٹ دینے کا واقعہ حیدرآباد کے علاقہ سکندرآباد میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام چار بجے پیٹنی سینٹر کے پاس چھ خواتین سٹی بس میں سوار ہوئی اور وہ سنگیت جا رہی تھیں۔

بس کنڈکٹر نے ان سے آدھار کارڈ دکھانے کو کہا جس پر خواتین نے جواب دیا کہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ کسی بھی کارڈ کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے، اس مسئلہ پر کنڈکٹر اور خواتین کے درمیان بحث تکرار ہوئی اور کنڈکٹر نے چھ خواتین کو 10د روپے کے حساب سے 6 ٹکٹ ہاتھ میں تھما دیے اور ان سے ٹکٹ کے پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا، خواتین نے بالآخر ٹکٹ کے پیسے ادا کر دیے اور آر ٹی سی کی ایم ڈی سجنار سے شکایت کرنے کا انتباہ دے کر سنگیت چوراہے کے پاس بس سے اتر گئیں۔

واضح رہے کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے پر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے اس سلسلے میں رہنمایا نہ خطوط بھی جاری کیے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سیکورٹی کم کردی گئی

Read Next

رجنی‌کانت ریڈی تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular