
حیدرآباد: سی پی ایم نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تنہا مقابلہ کرے گی۔ انھوں نے پارٹی کے سترہ حلقوں سے امیدوارواں کا اعلان کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دو نشستیں دینے کی بات کہی تھی۔ ابتدا میں مریال گوڑہ اور وائرا کی نشستیں دینے کا تیقن دیا گیا تھا اب مریال گوڑہ کے ساتھ حیدرآباد میں ایک حلقہ دینے کی کانگریس نے تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رویہ سے انہیں تکلیف ہوئی ہے ۔ پارٹی جملہ 17 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی جن میں نکریکل، بھونگیر، حضور نگر، کوداڑ، وائرا،کھمم ، ستو پلی، مریال گوڑہ ، نلگنڈہ، بھدرا چلم، اشوا راؤ پیٹ، پالیر، مدھیرا، جنگاؤں، ابراہیم پٹنم، پٹن چیرو، مشیرآباد حلقے شامل ہیں۔