نظام آباد ضلع میں اے ٹی ایم ڈکیتی کی واردات میں ایک ملزم گرفتار

اسٹیٹ بینک آف انڈیا اے ٹی ایم پوچم پاڈ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے لاری ضبط کرلی گئی۔ اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر انچارج کمشنر پولیس نظام آباد جئے رام نے دفتر پولیس کمان کنٹرول ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو واقعہ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ گتائی بالراج بینک منیجر ایس بی آئی پوچم پاڈ کی شکایت پر پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا
۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نمبر 1 جرنیل ولد انیش پیشہ لاری کا مالک اور ڈرائیور لاری نمبر HR55W1449 نواب گڑھ گاؤں اندرا پوسٹ نوہا ریاست ہریانہ کو آج 11 بجے دن میڈورم پولیس اسٹیشن نظام آباد کمشنریٹ حراست میں لیتے ہوئے لاری ضبط کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور ملزمین نے افضل عرف ابلال، ساجد عرف شانتو، صابر، حنیف، حنیف ان تمام کا ضلع نوہا ریاست ہریانہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اپنے گیانگ کے ساتھ مل کر تلنگانہ ریاست میں NH44 روڈ پر واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم کے شٹر کے تالے گیس کٹر کے ساتھ اے ٹی ایم کو توڑ کر اندر سے رقم چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ پارٹی نے ریاست کے 119 حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا

Read Next

تلنگانہ میں ڈی ایس سی DSC امتحان ملتوی

Most Popular