
حیدرآباد،سابق ریاستی وزیر و بی جے پی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے۔
انتخابات میں حصہ لینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان انہوں نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ ڈی کے ارونا نے بتایا کہ وہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کررہی ہیں البتہ ان کی جگہ وہ بی سی امیدوار کو میدان میں اتاریں گی، واضح رہے کہ ڈی کے ارونا کا تعلق تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی گدوال سے ہے اس مرتبہ ان کے گدوال سے مقابلہ کرنے کی اطلاعات گشت کررہی تھی۔ اسی دوران ڈی کےارونا نے انتخابات سے دور رہنے کا اعلان کیاہے۔