
ریاستی وزیر ستیاوتی راٹھور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس اور بی جے پی بی آر یس حکومت اور وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف کتنے بھی جھوٹے پروپیگنڈہ کرلے ریاست کی عوام حکومت کی کارکردگی پر ریاست کی ترقی کو دیکھتے ہوئے بی آر یس کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور بی آر یس وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں 2014 کے انتخابات میں بی آر یس نے 68 نشستوں پر اور 2018 کے انتخابات میں 88 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن 3 ڈسمبر کو جاری ہونے والے نتائج میں بی آر یس 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے کی ہیٹ ٹرک کرے گی انہوں نے کانگریس کی جانب سے جاری کردہ 6 ضمانتوں کو بوگس قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس ریاست کی عوام کو صرف ضمانتیں دے رہی ہیں جبکہ بی آر یس حکومت عوام کی ترقی کے لئے کام کرکے بتایا اسی بنیاد پر عوام بی آر یس کو کامیاب بنائے گی ستیاوتی راٹھور نے بتایا کہ بی آر یس کا اعلیٰ کمان ریاست کی عوام ہیں جبکہ بی جے پی اور کانگریس کا اعلیٰ کمان دہلی ہوتا ہے اور یہاں کے فیصلے دہلی میں کئے جاتے ہیں