پکڑے جانے کا خوف۔چور تالاب کے بیچ پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا

حیدرآباد ۔ ایک عجیب و غریب واقعہ میں چور پکڑے جانے کے خوف سے تیرتا ہوا تالاب کے بیچ میں پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ یہ واقعہ سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج شام پیش آیا۔

ایک چور قطب اللہ پور علاقہ کے ایک مکان میں داخل ہو کر چوری کر رہا تھا کہ اسی دوران مالک مکان وہاں پہنچ گیا، مالک مکان کو دیکھتے ہی چور فرار ہو گیا، مکان مالک نے چور کا پیچھا کیا۔ چور دوڑتے ہوئے قریب میں واقع تالاب میں کود گیا اور تیرتا ہوا تالاب کے درمیان واقع پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

مکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی افراد بھی کثیر تعداد میں تالاب کے پاس جمع ہو گئے۔ پولیس نے چور کو باہر آنے کو کہا، لیکن چور نے پولیس کی بات نہیں مانی اس دوران رات ہو گئی۔ پولیس پکٹ وہیں موجود تھا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ۔ 23 کروڑ لے کر فرار ہوجانے والا گرفتار

Read Next

مسلم لیڈروں نے کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular