
حیدرآباد ۔ سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دے کر ٹھگ لینے والے شاطر ملزم کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ کاروائی سی سی ایس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ نے انجام دی۔
پولیس نے راجیش کو گرفتار کر لیا جو ورنگل کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ اس کے پاس سے 23 لاکھ روپے نقد رقم ضبط کر لیا ۔ ملزم نے سابق میں ایک کنسٹرکشن کمپنی قائم کرتے ہوئے سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دے کر 29 افراد سے زائد از 23 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔
اس نے سالانہ 24 تا27 فیصد منافع ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ابتدا میں اس نے کچھ رقم ادا کی۔ بعد میں دھوکہ دہی کے ذریعہ رقم لے کر فرار ہو گیا تھا۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ آج اس کی گرفتاری عمل میں آئی